ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے بری خبر

 پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی :  پنجاب پولیس کے جونیئر رینک کے افسران اور اہلکاروں کے لیے نئے قواعد جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت پنجاب کانسٹیبلری میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پروموشنل کورسز پر بھیجے جانے والے اہلکاروں کا طبی معائنہ لازمی ہوگا، جبکہ میڈیکلی اَن فٹ قرار دے کر پنجاب کانسٹیبلری سے واپس آنے والے اہلکاروں کا اندراج ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) سسٹم میں لازمی کیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی اہلکار کو پروموشنل کورس پر بھیجنے سے قبل پنجاب کانسٹیبلری میں مقررہ ڈیپوٹیشن کی مدت مکمل کرنا لازمی ہوگی۔ مزید یہ کہ جو اہلکار طبی بنیادوں پر پنجاب کانسٹیبلری میں خدمات انجام دینے کے اہل نہ ہوں، انہیں پروموشنل کورسز کے لیے بھی نااہل تصور کیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پروموشنل کورسز کے لیے نامزد تمام افسران کے پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلے طبی بنیادوں پر منسوخ نہیں کیے گئے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے دو روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔