ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگلی پرندوں کی آن لائن خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 جنگلی پرندوں کی آن لائن خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرا فاطمہ:لاہور میں جنگلی پرندوں کی آن لائن خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر سنٹرل زون مدثر حسن کی ہدایت پر لاہور میں جنگلی حیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

 ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جنگلی پرندوں کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جنگلی پرندوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں سرگرم تھے۔ کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار ملزمان پر مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔