ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مہنگا،شہریوں نے حکومتی فیصلے کو ناکافی قرار دے دیا

پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ڈیزل مہنگا،شہریوں نے حکومتی فیصلے کو ناکافی قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:پٹرول کی قیمت میں 35 پیسےکمی کو شہریوں نےناکافی قرار دے دیا،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے کے اضافے پر شہری نالاں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی کئی روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے، لیکن کمی کے وقت صرف چند پیسے کم کیے جاتے ہیں، جس سے عوام کو حقیقی ریلیف نہیں ملتا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے اثرات براہِ راست اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے پر پڑتے ہیں، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے۔