ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کا دوسرا سپیل، لاہور ٹریفک پولیس الرٹ، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات

مون سون کا دوسرا سپیل، لاہور ٹریفک پولیس الرٹ، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: مون سون سیزن کے دوسرے اسپیل کے پیش نظر لاہور ٹریفک پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کی ہدایت پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی مدد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے تمام سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری گاڑیوں میں ضروری ایمرجنسی کٹس مکمل رکھی جائیں، جبکہ تمام ٹریفک وارڈنز کے پاس ریفلیکٹو جیکٹس، رین کوٹ، رین شوز، چھتری اور دیگر حفاظتی سامان لازمی موجود ہو۔

سی ٹی او نے تمام افسران کو اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے باقاعدہ دورے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے تاکہ بارش کے دوران ٹریفک کی صورتحال کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔

بارش کے دوران ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ سرکل افسران کو نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران موصول ہونے والی کالز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہریوں اور ٹریفک اہلکاروں کو بھی خبردار کیا کہ بارش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور بجلی کی تنصیبات اور کھلے برقی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔