ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، دو رکنی اسنیچر گینگ گرفتار

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، دو رکنی اسنیچر گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی اسنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پیدل اور موٹر سائیکل پر شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق سب انسپکٹر نصیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کی شناخت عدیل اور اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 6 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان سے ہونے والی دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گوالمنڈی، سب انسپکٹر نصیر احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔