ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شام کےبعد بلوچستان میں سفر پر پابندی

شام کےبعد بلوچستان میں سفر پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر شام کے بعد  سفر  پر  پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر  ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)  عثمان خالد کے مطابق  شام 5 بجے کے بعد کسی بھی مسافر گاڑی کو سرحدی علاقے بواٹہ پر روک دیا جائے گا اور بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے بعد حکومت نے احکامات جاری کیے لہٰذا ٹرانسپورٹرز شام کو سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

ڈی سی عثمان خالد کے مطابق  ڈی جی خان سے شام 5 کے بعد کوئی بھی مسافر گاڑی بلوچستان داخل نہیں ہوسکے گی تاہم صبح 5 بجے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔