ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان عوامی پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

 بلوچستان عوامی پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ  کرلیا ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر  اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پارٹی کے چیف آرگنائزر و اسپیکر بلوچستان صوبائی میر جان محمد جمالی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلا س میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت کی گئی اورپارٹی کے تنظیمی امور بھی زیر غور لائے گئے۔جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں  پارلیمانی بورڈ کے قیام سمیت دیگر پارٹی امور کے جائزے کے لیے 26 جولائی کو کوئٹہ میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔