ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم کا بیرونِ ملک سفر کرنیوالوں کیلئے بڑا اقدام

وزیرِ اعظم کا بیرونِ ملک سفر کرنیوالوں کیلئے بڑا اقدام
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔

اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزے کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تصدیق کے لیے پاکستان میں موجود متعلقہ ایمبیسیز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ 
سلمان صوفی کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کے بارڈرز و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی آمد و رفت روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر