پنجاب پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائلزجیمرزخرید نے کا فیصلہ

 پنجاب پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائلزجیمرزخرید نے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کے حامل موبائلزجیمرز خریدے گی، جلسے و جلسوں ، محرم الحرام کے جلسوں سمیت دیگر ایمرجنسی صورتحال میں صوبے بھر میں استعمال کئے جا سکیں گے۔
پنجاب پولیس میں 2جی ٹیکنالوجی کے استعمال کو ختم کرکے جدید فور جی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لئے پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کے حامل موبائلزجیمرزخریدے گی، جدید ٹیکنالوجی کے حامل موبائل جیمرز جلسے و جلوسوں ، محرم الحرام کے جلسوں سمیت دیگر ایمرجنسی صورتحال میں صوبے بھر میں استعمال کئے جا سکیں گے ، سپیشل برانچ نے20 فورجی جدید ٹیکنالوجی کے حامل جیمرز خریدنے کیلئے سمری آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو بھجوا دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے سال 2008میں 2جی ٹیکنالوجی کے حامل دو جیمرز خریدے تھے جو ٹیکنالوجی اپ گریڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer