ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک

ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پی ٹی اے کے تعاون سے ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کرادیں۔

 ترجمان سیف سٹی کے مطابق جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی ہرگز نہ کریں۔

 ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ ای چالان کی تصدیق کے لیے شہری صرف سیف سٹی کی آفیشل ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کریں