ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ : ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچوں کا  بیماری سے انتقال 

مظفر گڑھ : ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچوں کا  بیماری سے انتقال 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مظفر گڑھ میں ایک ماہ میں ایک ہی بستی کے 9 کم عمر بچے بیماری سے انتقال کر گئے۔ تیز بخار اور منہ پر سوجن سے بچے بیمار ہوئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پہلے تیز بخار ہوتا ہے، پھر ان کے منہ پر سوجن ہو جاتی ہے اور دو سے تین روز میں بچے انتقال کر جاتے ہیں، جو بچے انتقال کر گئے ان کی عمریں ڈیڑھ سال سے 6 سال کے درمیان تھیں۔

نجی ٹی وی کی نشاندہی پر ڈاکٹرز اور محکمۂ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچیں اور بیمار ہونے والے 11 مزید کم عمر بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 37 کم عمر بچوں کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔

اس حوالے سے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے اور متاثرہ بچوں میں وائرل نمونیہ کی تشخیص ہوئی ہے، مرنے والے بچوں کے والدین بچوں کے بیمار ہونے پر انہیں اسپتالوں میں نہیں لے گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوئی۔

محکمۂ صحت نے کہا کہ علاقے میں مزید بچوں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے اور اسپتال میں داخل بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔