بجلی چوری روکنے اور بجلی کمپنیوں میں بہتری لانے کا پلان آئی ایم ایف کو ارسال

بجلی چوری روکنے اور بجلی کمپنیوں میں بہتری لانے کا پلان آئی ایم ایف کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : حکومت نے بجلی چوری روکنے اور بجلی کمپنیوں میں بہتری لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا گیا۔ 

آئی ایم ایف کو پیش کردہ دستاویز کے مطابق بجلی چوری روکنے کیلئے تمام ڈسکوز کیلئے پولیس فورس کا قیام عمل میں لایاجائے گا، قانون سازی کے ذریعے بجلی چوری روکنےکیلئے پولیس فورس مختص کی جائے گی، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی مانیٹرنگ کیلئےآزادانہ سسٹم متعارف کیاجائے گا، باہر سے آفسران لا کر سب سے زیادہ نقصان والے 2500 فیڈرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی، بجلی چوری قابل دست اندازی جرم قرار دی جائے گی۔ 

دستاویز میں آئی ایم ایف کوانسدادبجلی چوری کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی گئی، کہا گیا کہ بجلی چوری روکنےکے اقدامات کوادارہ جاتی بنایاجائے گا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں سےجان چھڑانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ 

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت اورنج کاری ہوگی۔ رواں سال اپریل کےآخر تک ٹرانزیکشن ایڈوائزرکا بندوبست کیا جائے گا، توانائی شعبے میں اصلاحات سے ڈسٹریبیوشن لاگت میں کمی آئے گی۔ آئی ایم ایف کوبجلی کمپنیوں کی کارکردگی, اہلیت اورگورننس بہترکرنےکی یقین دہانی کرائی گئی۔