ایرانی ڈیزل کی بہت بڑی کنسائنمنٹ اسلام آباد  آتے ہوئے ہکلہ انٹرچینج پر پکڑی گئی

Irani Diesel consignment, Petroleum smuggling, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان سے اسلام آباد آنے والے آئل ٹینکر ٹریلر سے 55 ہزار لیٹر  اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد ہوا ہے۔  

اسلام آباد کےکسٹم نے اسلام آباد موٹر وے پر ہکلہ انٹر چینج کے قریب کارروائی کی اور ایرانی پڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے زیر قبضہ ٓئل ٹینکر ٹریلر میں موجود ڈیزل کی کنسائنمنٹ قبضہ مین لے لی۔ اس ڈیزل کی مقدار 55000 لٹر بتائی جا رہی ہے۔ 

کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ ٹریلر میں سوار 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ڈیزل کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔