این اے 119 میں رہنے والے ہر فرد کی ترقی میری ذمہ داری ہے، مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif, NA119, PMLN, City42, Election2024 , Model Town Office
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے این اے 119 میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

مریم نوازشریف کی الیکشن مہم کے آغاز کے لئے مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں کا اجلاس ہوا، کارکنوں کی زبردست نعرہ بازی ، ماڈل ٹاﺅن نعروں سے گونج اٹھا۔

سینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نزیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوئی۔

 مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی،اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے۔

مریم نوازشریف نے کارکنوں سے کہا کہ چھ سال سال ظلم و جبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا۔ عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔ 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آﺅں گی۔

 مریم نوازشریف  نے کہا کہ ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے، میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں۔ ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس وقت ہو تو میں این اے 119 میں ایک ایک گھر کا دروازہ خود کھٹکھٹاؤں اور ہر ووٹر کو جا کر کہوں کہ مریم نواز شریف آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ لیکن مجھے پارٹی نے دوسری ذمہ داریاں بھی دے رکھی ہیں۔ اس لئے اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی بہن کا، اپنی بیٹی کا اپنی جماعت کا  پیغام ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر دیں۔مجھ سے وعدہ کریں کہ  آج کے بعد کوئی کارکن گھر نہیں رہے گا۔  اگے پندرہ دن میں ہم نے کوئی گھر ایسا نہیں چھوڑنا جہاں ہمارا پیغام نہ پہنچے۔

  نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے۔8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی۔

 مریم نوازشریف نے کارکنوں کو شیر اور شیرنیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی فتح نہیں دے سکتا،اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) کو 8 فروری کو ملک گیر فتح عطافرمائے۔