ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند زمین کی قریب ترین سطح پر کب آئے گا؟ اہم خبر

Moon close to earth
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات چاند زمین کے قریب ترین آئے گا اور یہ نظارہ ایک ہزار سال بعد رونما ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 992 سال بعد پہلی بار 21 جنوری 2023 کو (یعنی آج) نیا چاند زمین کے قریب ترین آئے گا، 21 جنوری کو نیا چاند زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 561 میل دور ہوگا اور ایسا آخری بار 3 دسمبر 1030 کو ہوا تھا۔

زمین سے چاند کی سب سے زیادہ دوری 4 جنوری 2023 کو ہی دیکھنے میں آئی تھی جب زمین سورج کے قریب تھی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ نیا چاند 20 جنوری سنہ 2368 کو زمین کے اتنے قریب آئے گا، ماہرین کے مطابق لگ بھگ ایک ہزار سال بعد نیا چاند زمین کے قریب ترین آرہا ہے مگر وہ ہمیں نظر نہیں آسکے گا۔البتہ 22 جنوری کو آپ آسمان پر زہرہ اور زحل کو ضرور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے (دوربین سے) دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے چاند کے ساتھ نئے چینی سال کا آغاز بھی ہوگا اور یہ خرگوش کا سال ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر