عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز صرافہ بازاروں میں سونا دوسو پچاس روپے سستا ہوگیا، سونا سستا ہونے پر خواتین صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
منگل کے روز اگرچہ سونے کی قیمتوں میں دوسو پچاس روپے کی کمی ہوئی مگر تاحال سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلندسطح پر برقرار ہیں۔  بازار ویران اور گاہکوں سے خالی ہیں۔دوسو پچاس روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا نواسی ہزار نوسو پچاس روپے کا ہوگیا جبکہ بایئس قیراط فی تولہ سونا بیاسی ہزار پانچ سو روپے کا ہوگیا ہے۔

صدر لاہورڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کہتے ہیں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور شہریوں کی قوت خرید چالیس فیصد کم ہوچکی ہے ان دوبڑے عوامل کے باعث صرافہ بازاروں میں ویرانیوں کے ڈیرے ہیں۔