شہری ہوجائیں ہوشیار،لاہور میں نیا ڈبل شاہ آگیا

شہری ہوجائیں ہوشیار،لاہور میں نیا ڈبل شاہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ڈبل شاہ فراڈ کے بعد ایک اور ڈبل شاہ لاہور میں سرگرم، نوسر باز نے سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔

ذرائع کے مطابق  سادہ لوح لاہوریوں کو لوٹنے کیلئے نیا ڈبل شاہ آگیا، فراڈیے حبیب نے 100 سے زائد شہریوں کو  منافع کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا، فراڈیا حبیب لوٹ مار کے بعد فرار ہوگیا، شہریوں کی جانب سے شہر کے مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع  کروائی گئی ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ حبیب پیسے بٹور کر انہیں فرضی چیک بھی دیتا تھا، چیک باؤنس ہونے پر مختلف تھانوں میں درخواستوں کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer