ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حنا ربانی کھر کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

حنا ربانی کھر کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر حمید:غلام ربانی کھر اور حنا ربانی کھر کی بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، پارلیمنٹ تنقید معاملہ سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے5 فروری کے جلسے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ پارلیمنٹ کو گالی دینے والا کوئی مینڈیٹ نہیں رکھتا۔

 پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تنقید کا دلیرانہ سامنا کیا۔ سیاست صرف حکومت بنانے کے لیے نہیں عوام کی فلاح کے لیے کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر سرخرو ہو ئی۔ لاہور میں جلسہ تاریخی ہو گا۔