صدر آصف علی زرداری سے صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات 

President Asif Ali Zardari, City42, Ibrahim Raisi, PResident House Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسلام آباد میں ایوان صدر جا کر صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ 

ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے مہمان صدر کا پر تپاک استقبال کیا۔

دونوں صدور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متنوع امور پر بات چیت ہوئی۔

دونوں صدور مملکت کی اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار  کیا۔ 

انہوں نے  پاکستان اور ایران کا مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون مزید بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور  دونوں ممالک کا دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے دو طرفہ تجارتی میکانزم فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  دونوں ممالک نے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 دونوں رہنماؤں کا علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والے واقعات بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

 صدر آصف علی زرداری نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان فلسطینی کاز کی مستقل اور واضح حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں صدور نےغزہ کے عوام پر اسرائیلی جبر کے خاتمے، انسانی امداد میں اضافے کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا کہ   پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔  پاکستان - ایران تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہونے پر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا شکریہ ادا کیا۔

 صدر مملکت نے اصولی موقف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت پر ایران کو سراہا۔

 ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

صدر آصف زرداری نے کہا کہ  دونوں برادر ممالک کے مفاد میں اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ایران کے صدر نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

بعد ازاں   صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا ۔