کرپشن کا پیسہ ملک میں واپس لانا نیب کے بس کی بات نہیں: شہباز شریف

کرپشن کا پیسہ ملک میں واپس لانا نیب کے بس کی بات نہیں: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودبٹ:  باب پاکستان کی تعمیرنوکی افتتاحی تقریب، وزیر اعلی پنجاب نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ شہباز شریف کاکہناتھا کہ 2018میں ہمیں موقع ملاتو، کراچی، سندھ، بلوچستان کو پنجاب کی طرز پر ترقی یافتہ بنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے باب پاکستان  منصوبہ کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا۔ خواجہ سعد رفیق کے وزیر اعظم شہباز شریف کے نعروں پرانکا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے انہیں وزارت عظمیٰ کیلئے ہاتھ کھڑا کرا کے نوکری کی چھٹی کرا دی ہے۔ انکا کہناتھا کہ عمران خان نے انکےخلاف 27ارب روپے کا بہتان لگایا تھا۔  انکو نوٹس دیا تو اسکا آج تک جواب نہیں آیا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں قوم نے موقع دیا تو وزیر اعظم بن کر کراچی، کوئٹہ اور پشاور کو لاہور کی طرز پر جدید سہولیات سے آراستہ کرینگے۔ انہوں نے نیب کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ نیب انہیں مختلف مقدمات میں حاضر ہونے کا کہتی ہے مگر عوام کے اربوں لوٹنے والوں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کا پیسہ ملک میں واپس لانا نیب کے بس کی بات نہیں۔ وہ پیسہ مسلم لیگ ن ملک کو واپس لوٹائے گی۔

مال روڈ دھرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے انکا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام نے احتجاجیوں کے شو میں شرکت نہ کر کے  تھپڑ رسید کیا ہے۔