ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس سٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پولیس سٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: سٹریٹ کریمینلز نے خواتین کیلئےسڑک پر چلنا مشکل کر دیا۔ نصیرآباد میں2 موٹرسائیکل سوار افراد لڑکی سے بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ بیگ میں75 ہزارنقدی موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں دوموٹرسائیکل سوار قرۃ العین نامی لڑکی کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ بیگ میں75 ہزارنقدی تھی۔

ادھر انارکلی میں موٹرسائیکل سوارشخص راہگیر خاتون کابیگ چھین کرفرار ہو گیا۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آ سکی۔