سٹی 42: روجھان کے علاقے کچےمیں پنجاب پولیس کا 2ماہ سے اشتہاری ڈاکوئوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ایس ڈی پی او عبدالکریم نے کہا کہ کچےمیں اشتہاری ڈاکوئوں کیخلاف پولیس آپریشن کے دوران کریمنل کے ٹھکانوں پر جدید ٹیکنالوجی ڈوران سے گولہ باری بھی کی جاری ہے ۔ پولیس کی ٹھوس حکمت عملی کے تحت دہشت کی علامت سمجھا جانے والا تنویر اندھیڑ گینگ بیکھرانی گینگ اور بنوں گینگ کے کارندوں سمیت 12 مزید اشتہاری ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرنڈر ہونیوالے کچہ کریمنلز اغواء برائے تاوان، قتل ،ڈکیتی، پولیس کی شہادتوں سمیت متعدد وارداتوں میں رحیم یار خان، راجن پور سمیت دیگر شہروں میں مطلوب ہیں۔ اب تک گرفتار ہونےوالے اشتہاری ڈاکووں کی تعداد 400 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔
ایس ڈی پی او نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی رٹ چیلنج کرنیوالے اشتہاری ڈاکو خود کو پولیس کے حوالے کردیں ورنہ مارے جائیں گے۔