سٹی 42: افغان باشندوں کے انخلاء کے بعد لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی ہوئی ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے ماہ جنوری کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 100 مقدمات درج ہوئے،صدر ڈویژن میں 32، کینٹ ڈویژن میں 30، سٹی ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی 15 وارداتیں ہوئیں۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 14، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 9 مقدمات درج ہوئے۔
سال 2025ء کے ماہ جنوری کے دوران لاہور میں سٹریٹ کرائم کی 418 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔