(احسن عباسی)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کے منصب پر فائض ہوگئے۔
موجودہ ڈی آئی جی ٹریفک کو عہدے سے ہٹا دیا گیاجبکہ مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،سید پیر محمد شاہ گریڈ 20 کے پی ایس پی افسر ہیں۔
تقرری کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔