ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب کرنے والے 11 منچلے گرفتار

 موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب کرنے والے 11 منچلے گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پولیس نے دورانِ پٹرولنگ مختلف شاہراہوں سے 11 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان علی الصبح مین شاہراہوں پر ہلڑبازی اور ون ویلنگ کرتے تھے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ون ویلنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر میں خطرناک اسٹنٹس اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔