ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راکھی ساونت کی مہاراشٹرا سائبر سیل میں طلبی

راکھی ساونت کی مہاراشٹرا سائبر سیل میں طلبی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:معروف بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کو مہاراشٹرا سائبر سیل نے  27 فروری کو طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت متنازع شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ سے متعلق کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔

 اداکارہ راکھی ساونت شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں جج بھی رہ چکی ہیں، ان کی شارٹ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

 مہاراشٹرا سائبر سیل کے آئی جی یشسوی یادو کے مطابق اس معاملے میں اب تک 42 افراد کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا جا چکا ہے، جن میں فنکار، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شامل ہیں۔