ویب ڈیسک:چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کا یہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان کی ٹیم پہلے بولنگ کرے گی۔
افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتےتوبیٹنگ ہی کرتے، اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہوگی۔
حشمت اللہ نے کہا کہ جنوبی افریقپ کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔