دلشاد را:زندہ دلان لاہور کو بہترین سفری سہولت کی فراہمی کیلئےٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ متحرک،پاکستان کی تاریخ کی پہلی مکمل انڈر گراؤنڈبلیولائن میٹروٹرین سروس شروع کرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ نے بلیولائن میٹروٹرین پروجیکٹ کی فزیبیلٹی اورڈیزائن پرورکنگ کا آغاز کر دیا،وزیراعلیٰ نے وزیرٹرانسپورٹ کوجلدفزیبیلٹی اینڈڈیزائن کی ورکنگ مکمل کرنیکی ہدایت کر دی۔
فزیبیلٹی اینڈ ڈیزائن کی رپورٹ مکمل ہونے کا تخمینہ لاگت بھی واضح ہوجائے گا۔بلیو لائن ٹرین پروجیکٹ کا روٹ 27 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا،پروجیکٹ کیلئےآئندہ 3سالوں کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔بلیولائن میٹرو ٹرین ویلنشیا ٹاؤن سے شروع ہوگی ،بابو صابو چوک پہنچ اختتام پذیر ہوگی۔
جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک، گلبرگ مین بلیوارڈ تک جائےگی،جیل روڈ، فیروزپور روڈ،وحدت روڈاور علامہ ٹاؤن سےہوتی ہوئی بابوصابوچوک تک جائےگی۔
بلیولائن ٹرین سےیومیہ2لاکھ50ہزارسےزائدمسافرسفری سہولیات حاصل کرسکیں گے،بلیو لائن پروجیکٹ کا تخمینہ لاگت 600 ارب سے زائد ہوسکتا ہے۔منصوبے کے لیے جدید ترین مشینری کا استعمال ہوگا۔
ٹنل کی کھدائی کےلیے ہیوی مشینری ہومیہ 6 میٹر تک تعمیرات کرسکے گی۔بلیو لائن کی فنانسنگ کیلئے چائنہ، جاپان اور فرانس کی مالیاتی فرمز نے دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔پنجاب ٹرانسپورٹ نے 2016میں جاپانی ادارے جائیکا اور ترکش ادارے عثمانی نے اسٹڈی مکمل کی تھی۔
پنجاب حکومت نےدوبارہ جون2024میں ٹرانسپورٹ سٹڈی کرائی ،نتیجے میں بلیولائن روٹ ہی کوفزیبل قراردیا۔بلیولائن کا روڈپہلی سٹڈی میں بھی 12 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ تھا ، اب مکمل طور پر انڈر گراؤنڈ ہوگا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App