کلیم اختر :نادرا سنٹرز میں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے لئےمعمر شہری بڑی تعداد میں آنے لگے،بزرگ شہریوں کی بینکوں اور موبائل کمپنیوں میں بائیو میٹرک تصدیق نا ہونے کے باعث مشکلات میں اضافہ ہونے لگا، انگلیوں کے نشانات ختم ہوجانے کے باعث بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے شہریوں کو بینکوں اور موبائل کمپنیوں میں پیش آنے والے بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل پر ایکشن لے لیا، بزرگ شہریوں کے انگلیوں کے نشانات ختم ہوجانے کے باعث بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار فراہم کرنے پر کام شروع کر دیا۔
نادرا بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں شناخت کرنے کا متبادل طریقہ کار اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور پی ٹی اے کی معاونت سے وضع کرے گا۔
بینک اور ٹیلی کام ادارے بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کے متبادل نظام سے فائدہ اٹھا سکے گے۔
نادرا حکام کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق میں پیش آنے والی مشکلات پر قابو پانے کے لئے شہریوں کو ممکن معاونت جلد فراہم کی جائے گی۔
منظوری کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی سہولت تمام بنکوں اور ٹیلی کام اداروں کو فراہم کی جائے گی۔
بنک اور ٹیلی کام ادارے بائیو میٹرک نا ہونے کی صورت میں چہرے کی شناخت سے تصدیق کا عمل مکمل کر سکے گے، چہرے کی شناخت کی سہولت فراہم ہونے سے بزرگ شہری بھی بغیر کسی پریشانی کے اپنی تصدیق کا عمل آسانی سے مکمل کروا سکے گے۔