علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے العلیم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے العلیم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، محسن نقوی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا خیر کی ۔
وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، کمشنر لاہور، سی سی پی اولاہور،چیئرمین سید شاہد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔