ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید ناراض ارکان کی شمولیت ،جہانگیر ترین گروپ شوآف پاور کرےگا

jehangir khan tareen with PTI forward group
کیپشن: jehangir khan tareen with forward group
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر: جہانگیر ترین گروپ سرگرم۔ رابطے تیز ۔مزید ناراض ارکان کی شمولیت کا فیصلہ، آئندہ کچھ روز میں جہانگیر ترین  گروپ شو آف پاور کرے گا۔

 رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ میں حکومت سے ناراض مزید اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری طرف پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی روابط میں تیزی آگئی ہے ۔ 

یادرہے ہم خیال گروپ کے اراکین وزیراعلی کی جانب سے وعدے پورے نا ہونے پر نالاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین کی شمولیت کے بعد جہانگیر ترین گروپ آئندہ چند روز میں پاور شو بھی کرے گا۔ 

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد  موسم کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ رابطے ملاقاتیں اور بیٹھکیں جاری ہیں۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا آئندہ کچھ روز میں واضح ہوجائے گا۔