لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت میں اضافہ کر دیا

 لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت میں اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، نئے کنکشن کیلئے صارفین سے ڈیمانڈ نوٹس میں دو سو چھتیس روپے فی میٹر کے حساب سے اضافی قیمت وصول کی جائیگی۔
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نےسنگل فیزمیٹرکی قیمت میں 236روپےاضافہ کردیا، کمپنی اضافی قیمت ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء میں صارفین سے وصول کرے گی، لیسکو کی جانب سے سنگل فیز میٹرز کی قیمتوں میں اضافہ رواں ماہ سے کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق نومبر سے لیکر جنوری تک سنگل فیزمیٹرکی قیمت ایک ہزار 450 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اضافے کے بعد سنگل فیز میٹر کی قیمت ایک ہزار686 روپے مقرر کر دی گئی۔
لیسکو کی جانب سے بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ سامنے آیا، جبکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے بھی میٹرز کی خریداری میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، میٹر ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمت بڑھنے سے لیسکو کو کروڑوں روپے اضافی ادا کرنا پڑا ہے۔۔۔