گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے

Former national hockey team center forward Abdul Waheed Khan has passed away.
کیپشن: Abdul Waheed Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا، 1960 روم اولمپکس گولڈمیڈلسٹ کھلاڑی اولمپین عبدالوحید خان انتقال کرگئے۔

قومی ہاکی ٹیم کے سابق سینٹر فارورڈ عبدالوحید خان کے انتقال پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

اولمپین عبدالوحید خان نے اپنے کیریئر کے دوران 1960 روم اولمپکس میں پاکستان کی نمائیندگی کرکےگولڈ میڈل ، 1962 جکارتہ میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور 1966 میں بنکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ کئی اعزازت اپنے نام کئے اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اقوام عالم میں بلند کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer