شو کے دوران گولیاں چل پڑیں

شو کے دوران گولیاں چل پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)لاہور ہونے خوفناک واقعات نے خوف وہراس کی فضا قائم کررکھی ہے، جرائم پیشہ عناصر پولیس کوچکمہ دے کر یا اس کو بھاری رشوت دے کراپنے گھناؤنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے معاشرے کی جرائم بڑھ رہے ہیں، ریس کورس پارک میں جاری ڈاگ شو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر گردونواح میں وہشت پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور ریس کورس پارک میں جاری ڈاگ میں گولیاں چل پڑیں جس کے باعث وہاں موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، فائرنگ کا تبادلہ  2 گروپوں میں ہوا، جن کے درمیان اچانک کسی بات پر بحث وتکرار شروع ہوئی اور معاملہ سنگین ہوگیا، فائرنگ کرنے والے دو گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ  لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب شہر میں ڈکیتی کہ وارداتیں نہ تھم سکیں،شہری دن دھاڑے ہی لٹنے لگے۔ گجومتہ کے قریب صوئے آصل علاقے میں ڈاکووں نے شہری سے موٹر سائیکل ، نقدی ، موبائل چھین لیا ۔ پولیس نے تاحال مقدمہ ہی درج نہ کیا ۔دو موٹر سائیکل سوار شہری جاوید سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

متاثرہ شہری جاوید کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے اپنے کام کے لئےفیکٹری جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا ۔ مگر پولیس نے تاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا ۔ مطالبہ ہے کہ جلد ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور لوٹا ہوا مال برآمد کروایا جائے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer