میٹرک کےامتحانات،آئی جی پنجاب کا بڑا حکم جاری

میٹرک کےامتحانات،آئی جی پنجاب کا بڑا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیےآئی جی پنجاب نے امتحانی مراکزکے گردونواح پولیس کی سخت سیکیورٹی فراہم کرنےکا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکے بورڈزکے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات شروع ہونے جارہے ہیں جہاں پرطلبہ کی بہت بڑی تعدادحصہ لے رہی ہے اسی حوالے سے آئی جی پنجاب نےتمام متعلقہ افسران کوامتحانی مراکزکے گردونواح سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا حکم دیا ہے تاکہ غیرمتعلقہ افرادکوامتحانی مراکزسے دوررکھا جاسکے اورٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجاسکے۔

قبل ازیں لاہور بورڈ کے ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی  کا کہناتھا کہ میٹرک کے  سالانہ امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،رواں سال امتحان میں 5 لاکھ بائیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں کے لیے لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 826امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے، تمام امتحانی عملے کی تعیناتی کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، امتحان دینے والے طالب علم امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز میں پہنچ جائیں،امتحانی مراکز میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہوگی،پہلے روز فرسٹ شفٹ میں عربی، بزنس سٹڈ یز، اور لباس اور پارچہ بافی کا پیپر لیا جائے گا، سیکنڈٹائم میں غذا و غذائیت، اوجغرافیہ کے پیپرز ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer