سیوریج کے نکاسی آب بہتر کرنے کیلئے فنڈز منظور

سیوریج کے نکاسی آب بہتر کرنے کیلئے فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) لاہور سمیت صوبہ بھرمیں صاف پانی کی فراہمی کے لیے سیوریج کے نکاسی آب بہتر کرنے کے پروگرام کے لیے تین ارب روپے کے فنڈز منظور، پی اینڈ ڈی بورڈ نے حتمی منظوری کے لیے منصوبے کا پی سی ون وفاق کو ارسال کردیا۔

صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری کے لئے صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں اریگیشن سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 77 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار روپے کی منظوری دی۔ جس میں ترقیاتی زون میں چھوٹے ڈیموں میں آنے والی مشکلات کے حل اور فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 24 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار روپے اور ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ ریزیلینس امپروومنٹ منصوبہ کے تحت دریائے چناب میں شجاع آباد برانچ کے مقام پر سیلابی پانی اورسیپج سے بچاؤ کیلئے 52 کروڑ 93 لاکھ 95 ہزار روپے منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے 3 ارب 28 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار روپے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے اور حتمی منظوری کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو بھجوا دی گئی۔