ہائی ٹیک کورسز کاافتتاح کرنیوالے وزیر تعلیم اپنے ہی شعبے سے لاعلم

ہائی ٹیک کورسز کاافتتاح کرنیوالے وزیر تعلیم اپنے ہی شعبے سے لاعلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ہائی ٹیک کورسز کاافتتاح کرنیوالے وزیر تعلیم اپنے ہی شعبے سے لاعلم۔ کامیاب جوان پروگرام کےتحت جو کورس پڑھائےجارہے ہیں وہ کیا ہیں انہیں معلوم نہیں،، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کےدوران اعتراف کرلیا۔


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکامیاب جوان پروگرام کےتحت ہائی ٹیک کورسزکا افتتاح کردیا،اس پروگرام کےتحت آئی ٹی یونیورسٹی ڈیٹا سائنس،سائبر سیکیورٹی، کلاوڈ کمپیوٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ،گیم ڈویلپمنٹ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ٹریڈنگ فنانشل مارکیٹس،لینگویج پراسیسنگ کے کورسز بھی پروگرام کا حصہ ہوں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت جدید پائتھن پروگرامنگ اور آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کےکورسز بھی کرائےجائیں گے۔

وزیرتعلیم نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ کورسز کیا ہیں،جس پر ہال قہقہوں سےگونج اٹھا۔ حکومت نےایک لاکھ 70 ہزارنوجوانوں کو ٹریننگ دینی ہے،انہوں نے200 انکیوبیشن سنٹربنانےاور نوجوانوں کوکاروبار کےلیے100 ملین کے قرضے دینے کےعزم کا اظہار کیا،،جبکہ پبلک اور پرائیویٹ اداروں کی اہلیت جانچنے کےلیےنیشنل اکریریٹیشن کونسل بنانےکا بھی اعلان کیا۔

وائس چانسلر آئی ٹی یوڈاکٹر نیاز کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،جن میں سے1200 لوگوں کومنتخب کیا گیا،،ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوانوں نےاس پروگرام سےفائدہ نہیں اٹھایا توبدقسمتی ہوگی۔
تقریب سے ڈی جی بیوٹیک،چیئرمین پنجاب ہائی کمیشن ڈاکٹر فضل خالد،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اصفرمنظور،سربراہ ٹیوٹا علی سلمان نےبھی خطاب کیا اور پروگرام کی افادیت پرروشنی ڈالی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer