شاہدرہ میں ہنستے بستے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی

شاہدرہ میں ہنستے بستے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی
کیپشن: City42 - Fire, House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آتشزدگی نےہنستا بستا  خاندان اُجاڑ دیا، شاہدرہ کے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دو جانیں نگل لیں۔

شاہدرہ کے علاقے میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے چند منٹوں میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے اور دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ بیوی کی بینائی متاثر ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ڈیڑھ سالہ آیان اور 34 سالہ عمران شامل ہیں۔ آگ لگنے سے گھر میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer