ن لیگ کا اگلا صدر کون؟ پارٹی رہنماؤں نے سرجوڑلیے

ن لیگ کا اگلا صدر کون؟ پارٹی رہنماؤں نے سرجوڑلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل، ن لیگ کا اگلا صدر کون ہوگا۔ کلثوم نواز، شہبازشریف یا کوئی اور، مسلم لیگ ن کے بڑوں نے سرجوڑ لیے۔

 تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں۔ وزارت عظمیٰ سے نااہل ہوئے تو پارٹی صدارت سنبھال لی۔ لیکن بدقسمتی نے یہاں بھی انکا پیچھا نہ چھوڑا۔ سپریم کورٹ نے انہیں پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کا نام پارٹی صدارت کے لیے موزوں ترین اور فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ تاہم پارٹی کے اندر شہبازشریف کو بھی صدر بنانے کے حامی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو پارٹی صدر بنانے کے حوالے سے یہ توجیح پیش کی جارہی ہے کہ مشرف دور میں جب پارٹی کی ساری لیڈر شپ جیل اور جلا وطن تھی تو وہ کلثوم نواز ہی تھیں جنہوں نے پارٹی کو لیڈ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا نام بھی پارٹی صدارت کے لیے لیا جاتا رہا ہے اور ایک بڑا دھڑا انہیں صدر بنانے کے حق میں ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے کہ پارٹی صدر کلثوم نواز ہونگی یا شہبازشریف ہونگے۔