توقیراکرم: نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری، ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف سے مذاکرات ناکام، مال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حصول کے لیے مال روڈ سیون کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ نابینا افراد نے نوکریوں پر رکھے ملازمین کو مستقل کرنے اور بے روزگاروں کو نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تیسرے روز بھی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔
ایس پی سول لائنز سید رضا علی کاظمی نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی مگر بات نہ بنی۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر مال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔ شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا نابینا افراد کے جائز مطالبات پورے کئےجائیں گے۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کب نابینا افراد کے مسائل کو حل کرتی ہے۔