نواز شریف عدلیہ سے اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

نواز شریف عدلیہ سے اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف پر آگ بگولا، انکا کہنا ہے کہ نواز شریف رونا دھونا بند کریں وہ جوڈیشل ریفارمز نہیں بلکہ اپنی عدلیہ سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔ نیب دوہرا معیار بند کرے۔ سندھ کا سیاستدان وارنٹ کے بغیر گرفتار اور پنجاب کے سیاستدان پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔

 تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری عاصمہ جہانگیر کے گھر آئے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرکے پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانا چاہتے ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگرنواز شریف حقیقی طور پر عدالتی ریفارمز چاہتے تھے تو اپنے دور میں کرتے۔

راؤ انوار کے متعلق سوال پر بلاول بھٹو جذبات میں آگئے۔ بولے کہ پشتون قبائل کی کوئی نہیں سن رہا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف امیر المومنین بننے کا خواب دیکھنے والا نواز شریف، دوسری طرف حقانی نیٹ ورک کا سرپرست عمران خان اور ملی مسلم لیگ جیسے کھلونے سامنے آرہے ہیں، انکا مقابلہ کرنا ہے۔