ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کے بغیر ادویات دینے کا انکشاف،اسمبلی میں التوئےکار جمع

ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کے بغیر ادویات دینے کا انکشاف،اسمبلی میں التوئےکار جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سرکاری ہسپتالوں میں خریدی گئی ادویات لیبارٹری ٹیسٹنگ کے بغیر مریضوں کو دینے کا انکشاف ,  پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک التوائے کار مسلم لیگ ق کی خدیجہ عمر نے جمع کرائی ہے,  تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ادویات کے تجزیے کرائے بعیرہی مریضوں کو استعمال کرا دی گئی ہیں، حکومت کی پالیسی ہے کہ تمام ادویات کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے تجزیہ لازم ہے تاکہ معیاری اور غیر معیاری ہونے کا ثبوت مل سکے، ماضی میں پنجاب کارڈیالوجی میں غیر معیاری گولی کے باعث دو سو سے زائد مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے,  چلڈرن ہسپتال اور پنجاب میڈیکل کالج سے منسلک ٹیچنگ ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کی ادویات ٹیسٹ کرائے بغیر فراہم کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال اوردیگر میں بھی ادویات مریضوں کو کھلا دی گئیں جس سے مریضوں میں تشویش پائی جاتی ہے,  تحریک التوائے کار میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس نااہلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔