(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹاؤن شپ چڑیا گھر کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر قریبی رشتےدار نے گھر پر فائرنگ کی، لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔