طیب سیف: وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ اور امیشن ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری, 13 ایم ٹیگ پوائنٹس اور 4 وہیکل امیشن ٹیسٹنگ بوتھ مکمل طور پر فعال
خدمات کے حوالے سے یومیہ بنیادوں پر مرتب کی گئی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی.
وفاقی دارالحکومت میں 82 ہزار 133 گاڑیوں پر ایم ٹیگ جبکہ 6 ہزار 150 گاڑیوں کی انسپکشن مکمل کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 817 مزید گاڑیوں کو ایم ٹیگز جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مجموعی طور پر 408 گاڑیوں کی امیشن انسپکشن کی گئی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مختلف ناکہ جات پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں مختلف شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے، شاہراہوں پر نصب کیے گئے جدید ریڈرز ہر گاڑی کی ایم ٹیگ اسٹیٹس کو خودکار طور پر اسکین کریں گے۔