ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ بنا لی

حکومت نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ بنا لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ بنا لی۔

نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف اور نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن ’پاک حج‘ کا اجرا کیا۔این آئی ٹی بی کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا ڈاکٹر عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی، موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے، حج سے قبل اس ایپ میں مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ ایک مرتبہ انسٹال ہونے کے بعد آف لائن بھی کام کرے گی، رہنمائی کیلئے شارٹ کلپس تیار کر کے حجاج کو موبائل ایپ سے بھجوائیں گے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ہدایت کے مطابق ملک میں ڈیجیٹلائزیشن تیز کر دی ہے، عازمین کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات ایپ میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول اور سعودی عرب میں رہائش کے معاملات بھی پاک حج ایپ میں شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer