والد کے انتقال پر ایمان مزاری کا جذباتی ٹوئٹ

Eman Mazari
کیپشن: Eman Mazari
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے والد ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر جذباتی ٹوئٹ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ایمان مزاری نے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ کے بعد ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مجھے مضبوط ہونا سکھایا، اللّٰہ کا شکر ہے کہ وہ سکون سے چلے گئے۔

انہوں نے کہاکہ والد بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور محبت کا باعث بنے۔