لاہور،ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کا کیا انجام ہوا؟

Lahore,Karachi
کیپشن: Train file Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)لاہورسے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع، اطلاع دینے والے شخص کی شناخت وسیم اکرم کے نام سے ہوئی۔

 پولیس نے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ مل کر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا تھا،پولیس حکام کےمطابق ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کی شناخت وسیم اکرم کے نام سے ہوئی ہےجو کنگن پور کا رہائشی ہے۔

گزشتہ رات وسیم نامی شخص نے 15 پر جھوٹی اطلاع دی تھی کہ لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی آخری بوگی میں بم نصب ہے،بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قصور پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے  کنگن پورسے گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔