جنید ریاض: پنجاب حکومت نے مستقل سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کیلئے لاکھوں روپے بہبود فنڈ دینے کا اعلان کردیا، وظائف کے حصول کیلئے درخواستیں یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 تک صوبائی بیناولنٹ فنڈ کے دفتر میں جمع کروائی جاسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مستقل سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کیلئے لاکھوں روپے بہبود فنڈ دینے کا اعلان کردیا۔سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف بہبود فنڈز میں سے ادا کیے جائیں گے۔درخواستیں یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 تک صوبائی بیناولنٹ فنڈ کے دفتر میں جمع کروائی جاسکیں گے۔
90 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلباء کو 50 ہزار روپےتک وظیفہ لگایا جائے گا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے بہبود فنڈ کے نام پر ماہانہ کٹوتیاں کی جاتی ہیں۔ وظائف کی ادائیگی بہبود فنڈ کی مد میں کی جانے والی کٹوتیوں میں سے کیےجائیں گے۔