جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

 جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری تقریب میں وزیراعظم عمران خان، سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء رہنماؤں اورلاء افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

صدر پاکستان عارف علوی نے چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمد سے حلف لیا، حلف برداری تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان،  سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منظوراحمد ملک، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس امین الدین خان سمیت دیگرججز شریک ہوئے۔

 چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان، نامزد چیف جسٹس ہائی کورٹ مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیزشیخ، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہبازعلی رضوی، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس جواد حسن نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بارحفیظ الرحمان چودھری سمیت دیگر وکلاء رہنما اور اٹارنی جنرل انور منصور اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer