(سٹی42) زندہ دل لاہوریے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، سال دو ہزار سترہ کے دوران ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر سترہ لاکھ شہریوں کو چالان کیا گیا۔نمبر پلیٹ نہ لگانے پر دو لاکھ چالان ہوئے، پچاس ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شعار ہے لیکن اہل لاہور پر نہ تو ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم نے اثر کیا نہ لیکچرز نے، رواں سال مختلف شاہراؤں پر خلاف ورزی کرنے پر سترہ لاکھ سے زائد چالان کئے گئے۔ٹریفک پولیس کے ریکارڈ کے مطابق قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی موٹرسائیکل سواروں نے کی ،ہیلمٹ نہ پہننے والے تین لاکھ افراد کا چالان ہوا۔ نمبر پلیٹ نہ لگانے پر دو لاکھ چالان ہوئے، پچاس ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے۔
رانگ پارکنگ پر 75 ہزار جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 61 ہزار چالان کیے گئے۔۔سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 40 ہزار چالان کیے گئے جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 52 ہزار چالان ہوئے، سگنل کی خلاف ورزی پر بھی 52 ہزار چالان ریکارڈ کا حصہ بنے۔سال دو ہزار سترہ میں ہی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے حکام نے آگاہی مہم پر بھی زور ڈالے رکھا لیکن خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔
مزید دیکھئے: